بھارتی وزیر خارجہ کا خطاب،یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت

مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ 
نیو یارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنماں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔