وزیراعظم26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے

 شہبازشریف چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کیساتھ منگل کو  ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (یواین پی)وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد  آج سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوگا ، 26ستمبر کو وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور منتخب مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم منتخب اسلامی رہنماؤں کی اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔