اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانو ی اسلحہ برآمدگی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران بھی متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین عدالت میں پیش نہ ہوئے، کیس کی سماعت 24 نومبرتک ملتوی کردی۔