شراب واسلحہ برآمدگی کیس‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری، سماعت بدھ کوہوگی

 اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے کی سماعت بدھ 17ستمبرکوہوگی جس میںعدالت نے حکم دیا تھاکہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔جج مبشر حسن چشتی سماعت کریں گے سابقہ سماعت پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ سر آپ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، اگر ملزم پیش ہو تو آپ وارنٹ منسوخ کر دیں۔ جج مبشر حسن چشتی نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ ملزم پیش کریں، میں وارنٹ منسوخ کر دوں گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج کیا گیا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا گیا ہے۔