علی امین گنڈا پور شراب و اسلحہ کیس، وارنٹ گرفتار ی برقرار

 وزیراعلیٰ پختونخوا پیش نہ ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،سماعت کے موقع پر علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔