اسلحہ وشراب برآمدگی کیس: گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سلحہ وشراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ وشراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن اور سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری کے باعث 342 کا بیان عدالت میں جمع نہ کروایا جا سکا۔وکیل کی جانب سے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ محرم سکیورٹی اجلاس کے باعث علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔  عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔