سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے
مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد نے مارا احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا
اسلام آباد (آ ئی این پی )داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد نے داعش خراسان کے ایک اعلی آپریشنل کمانڈر محمد احسانی کو ہلاک کر دیا۔ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن سربکف جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔