راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی انٹیلی جنس نے ایک کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔ داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ الاعظائم فاؤنڈیشن کا بانی دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا۔الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔