زلمے خلیل زاد کا داعش خراسان کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی مسترد کرتے ہیں:سابق ایلچی کے ٹویٹ کا جواب
اسلا م آباد(آئی این پی )وزارت اطلاعات ونشریات نے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے اس دعوے کی تردید کر دی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس کے) کے ایک کمانڈر کو پنجاب میں ہلاک کیا گیا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا پاکستان سے خوشخبری، داعش خراسان کے سینئر کمانڈر برہان المعروف زید کو پنجاب کے شہر اختر آباد کے علاقے پٹاک میں ہلاک کر دیا گیا ہے‘و’زارت اطلاعات نے کہا لمے خلیل زاد نے ذاتی دشمنی پر مبنی قتل کو دہشت گردی سے جوڑ کر پنجاب میں داعش خراسان کی سرگرمیوں کا غلط تاثر پیدا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کیس مکمل طور پر ایک مجرمانہ معاملہ ہے اور اس کا شدت پسندی یا منظم دہشت گرد گروہوں سے کوئی تعلق نہیں۔