اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرقانونی امیگریشن کا انکشاف

غیرقانونی امیگریشن میں ملوث اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارگرفتار ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے مقدمہ درج کر لیا
 اے ایس آئی ارشد ،کانسٹیبل مجاہد کے موبائل سے شواہد مل گئے، لوگوں کو پیسوں کے عوض باہر بھجوانے کے بھی ثبوت ملے ہیں
 اسلام آباد( آئی این پی )اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرقانونی امیگریشن میں ملوث اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی ارشد ،کانسٹیبل مجاہد کے موبائل سے شواہد مل گئے، موبائل سے لوگوں کو پیسوں کے عوض باہر بھجوانے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل سے 10 لاکھ روپے کی ٹرانزکشن بھی پکڑی گئی ہے، پولیس اہلکار غیر قانونی رقوم اور پیغامات بیرون ملک بھیج رہے تھے، موبائل فونز سے فلپائن اور ازبکستان کو ٹرانزیکشنز کا ثبوت مل گیا۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر شخص سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی جاتی تھی جبکہ گرفتار
 ملزمان کے غیر قانونی امیگریشن ایجنٹس سے قریبی تعلقات تھے۔