امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجا ج

 امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا
راولپنڈی(آئی این پی )نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کانٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا