لاہور(کرائم رپورٹر)ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند 3 مسافروں کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیاگیا،عاطف شفیق، محمد سفیان اور عبدالرحمن فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ایتھوپیا جا رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہا ئو الدین ،گوجرانوالہ اور بھمبر سے تعلق رکھنے والے مسافروں نے ایتھوپیا کے وزٹ ویزے کی آڑ میں لیبیا جانا تھااوروہاں سے غیر قانونی طورپرسمندر کے راستے یورپ جانا تھاتینوں کو مزید تفتیش کیلئے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔