مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات مسترد ‘خوف و ہراس پھیلانے پر ایک شخص گرفتار

مکہ مکرمہ(آئی این پی )سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف فوری کارروائی کی ہے