قیامِ امن میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا کلیدی کردار ہے:ڈی آئی جی

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے سوالات کے جوابات دیے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب عمر سلامت سے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے زیر تربیت افسران کو دہشت گردی اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے سی ٹی ڈی کی مجموعی کارکردگی اور دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ پنجاب میں قیامِ امن اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنانے میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے جوانوں کو دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے لیے جدید آپریشنل ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ وہ ہر چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم فورس پنجاب کے جوانوں نے خوارجی دہشت گردوں اور فتن? الہندوستان کے ناپاک عزائم کو اپنی بہادری سے خاک میں ملایا۔ڈی آئی جی عمر سلامت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ٹی ڈی پنجاب کو جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے جس سے فورس کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ملاقات کے اختتام پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے عملی تجربات اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔