پاکستان کی پرخلوص کوشش قیامِ امن میں سنگِ میل ثابت ہو گی: ممتاز زہرہ بلوچ

توقع ہے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک بھر پور کرادار ادا کریں گے
پیرس(آئی این پی )فرانس میں تعینات سفیرِ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پرخلوص کوشش نتیجہ خیز اور قیامِ امن میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت شروع سے سفارتی کوششیں کر رہے تھے جس کا نتیجہ جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان کے ساتھ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارت کاری اور بات چیت کو اولین ترجیح دی ہے‘سفیرِ پاکستان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک بھر پور کرادار ادا کریں گے۔