غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے
 پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل ہے  انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں:  انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دنیا کے معاملات چند طاقتوں کے مفادات کے لیے چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کیلییاسرائیلی فورسز کو باہرنکالنا ہوگا، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، پوری دنیا کو حماس کی سپورٹ کرنی چاہیے، یہودیوں نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس کی سپورٹ جائز ہے ، پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل ہے کہ انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں، فلسطین کا مسئلہ خود انہی طاقتوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، اسرائیل بار بار عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔