پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں 11 ہزار کے وی لائن سے کرنٹ لگنے پر مزدور جاں بحق ہوگیا۔ پاکپتن کے نواحی گاو ں 119 ایس پی میں مزدوری کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مزدور کام میں مصروف تھا کہ اچانک اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کے وی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا۔کرنٹ لگنے کے باعث مزدور کے دونوں ہاتھ شدیدبری طرح جھلسے اور وہ تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے جومحلہ شہید نگر کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔