لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ ماحولیات پنجاب نے 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں بند کر نے کا فیصلہ کر لیا، ڈی جی ماحولیات نے لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی، 15 نومبر کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی۔ محکمہ ماحولیات نے 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر والی گاڑیاں بند کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی