بھارت : فری فلسطین کا سٹیکر لگانے پر برطانوی سیاحوں کو ملک بدر کردیا گیا

ر انیوشی ایما نے ریاست راجستھان کے تاریخی شہر میں اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگائے
سٹیکرز پر فلسطین کو آزاد کرو اور بائیکاٹ اسرائیل تحریر تھا، کچھ پر فلسطینی پرچم بھی بنے تھے
نئی دہلی(آئی این پی )دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی نام نہاد دعویدار بھارت کی اسرائیل نواز مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 جنوری کو بھارت پہنچنے والا برطانوی سیاح جوڑا جن جن تاریخی اور سیاحتی مقام پر گیا، فلسطین پر اسرائیلی مظالم اجاگر کرتا گیا، جذبہ انسانیت سے لبریز برطانوی سیحون لیوس گیبریل ڈی اور انیوشی ایما کرسٹین نے ریاست راجستھان کے تاریخی شہر پشکر میں اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگائے۔ان اسٹیکرز پر فلسطین کو آزاد کرو اور بائیکاٹ اسرائیل تحریر تھا، کچھ پر فلسطینی پرچم بھی بنے تھے۔ بعض سٹیکرز میں اسرائیلی پرچم اور نازی نشان بھی بنے ہوئے تھے