گاڑیاں قبضے میں لیں گے‘ تمام گاڑیوں کیلئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی ہوگا:ڈی جی ماحولیات
لاہور(سپیشل رپورٹر )ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین سٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی، صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای پی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے