دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑپڑے‘ہاتھا پائی‘طیارہ ڈگمگا گیا سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

 پائلٹ نے طیارے کو انتہائی سیدھے رخ موڑ دیا، نارمل پائلٹ نے طیارہ سنبھالنے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوئی،طیارہ34ہزارفٹ بلندی سے 17ہزار فٹ پرآگیا
ابتدائی اطلاعات میں ہائی جیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ‘ اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے فضا میں روانہ کر دیئے‘لینڈنگ کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں غیر معمولی صورتِ حال رپورٹ ہوئی جب پرواز 34000 فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17000 فٹ کی بلندی پر آگئی۔اس انتہائی غیرمعمولی صورتِ حال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، نارمل پائلٹ نے اسے ایمرجنسی سمجھ کر فور ہنگامی کوڈ جاری کیا۔فلائٹ ڈیٹا کے مطابق جارحانہ پائلٹ نے طیارے کو انتہائی سیدھے رخ موڑ دیا، جب نارمل پائلٹ نے طیارہ فوری سنبھالتے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران طیارہ 9 منٹ میں مزید 4 ہزار فٹ نیچے آیا۔ذرائع کے مطابق جارحانہ انداز کو دیکھ کر نارمل پائلٹ نے ہائی جیکنگ کوڈ جاری کیا، اس پرتشدد کارروائی کے دوران فضائی عملے نے بھی فوری مداخلت کی، کوڈ ائون ہوتے ہی زمین پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولرز الرٹ ہو گئے۔اردن کی فضائی حدود سے طیارے کا رخ موڑ کر سعودی حدود میں لایا گیا، پھر طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتارا گیا، اس موقع پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے فوراً رن وے پر جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔حکام کی جانب سے پائلٹس کو حراست میں لے کر بلیک باکس کے ذریعے واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں ہائی جیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا، طیارے سے ہنگامی ایمرجنسی کوڈ 7700 اور پھر ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 جاری کیا گیا۔ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے اردن کی فضائی حدود میں فوری طور پر نیچے آتے ہوئے یو ٹرن لیا اور اپنا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ لیا، تشویش ناک صورتِ حال کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے فضا میں روانہ کر دیے۔طیارے میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے، جن میں 150 سے زائد اسرائیلی تھے، طیارے کو فوجی طیاروں نے گھیرے میں لے کر سعودی عرب کے تبوک ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا۔