برلن (آئی این پی )جرمنی میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں پانچ لاکھ سے زائد فارم پرندوں کو تلف کر دیا گیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے قومی ادارہ برائے حیوانی امراض تحقیق، فریڈرِش لوئفلر انسٹیٹیوٹ (ایف ایل آئی) نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک فارموں میں 31 مقامات پر وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہو چکی ہے اور بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ایف ایل آئی کی ترجمان نے کہا کہ صورتحال اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ یہ اعداد و شمار حتمی تعداد کے بجائے محض ایک وقتی جھلک ہیں جس سے وبا کے پھیلا کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جنگلی پرندوں میں اموات کی درست تعداد معلوم نہیں