واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بچے میں صحت حکام نے برڈ فلو کی تصدیق کی ہے۔ یہ امریکہ میں کسی بچے میں رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے۔امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے نے بچے کے ٹیسٹوں سے متعلق بتایا کہ بچے کو معمولی علامات تھیں اور اس کا علاج اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا تھا جس کے بعد بچہ اب صحت یاب ہو رہا ہے۔