لندن:محکمہ صحت بدترین صورتحال سے دوچار، ایک ہفتے میں فلو کے کیسز میں 55 فیصد اضافہ

لندن(آئی این پی )انگلینڈ میں اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد اس وقتِ سال کی بلند ترین سطح یومیہ اوسط 2660 تک پہنچ گئی  ۔  انگلینڈ بھر میں اس ماہ فلو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد ایک ہفتے کے دوران 55 فیصد بڑھ گئی ہے، جس کے بعد قومی محکمہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)  کو بدترین ممکنہ صورتحال کا سامنا ہے۔