واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں برڈ فلو کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے تاہم صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عوامی سطح پر کسی بڑے خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانوروں اور انسانوں میں برڈ فلو کے کیسز نے سائنسدانوں کے لیے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مہلک وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔امریکی ریاست لوزیانا میں برڈ فلو سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 65 برس تھی اور وہ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔