واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں مرغی کے انڈے سونے کے بن گئے جس کے بعد حکام نے ترکیہ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساںادار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد امریکا نے ترکیہ کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔ ترکیہ کی جانب سے امریکا کو تقریبا 15000 ٹن انڈے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔