اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا،شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے
یائونڈے (آئی این پی )وسطی افریقہ کے دل میں واقع ملک کیمرون میں 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں، جس کے بعد دارالحکومت اور تجارتی مرکز دوالا سمیت مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔، پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف عیسی چیروما باکاری نے 35.19 فیصد ووٹ لیے۔ اس کے ساتھ ہی چار دہائیوں سے برسرِ اقتدار پال بیا کو آٹھویں بار صدارت ملی، جو انہیں سن 2033 تک، تقریبا 100 سال کی عمر تک، اقتدار میں رکھ سکتی ہے