بیجنگ(یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے پال بیا کو جمہوریہ کیمرون کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کیمرون کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وافرثمرات برآمد ہوئے ہیں۔