بیروت (آئی این پی )لبنان کی پارلیمان کئی ماہ کے سیاسی بحران کے بعد ایک مرتبہ پھر صدر کا انتخاب کرنے جا رہی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل صدر کو منتخب کرنے کی غرض سے 12 مرتبہ کوششیں کی جا چکی ہیں جو ناکام رہیں۔دو سال قبل صدر مشعل عون کے عہدے کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہونے کے بعد سے صدر کا عہدہ خالی ہے