صدر اردوان نے اسے اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا
انقرہ (آئی این پی ) ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے برطانیہ کے ساتھ 20 جدید یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔انقرہ میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد صدر اردوان نے اسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا۔معاہدے کی مالیت تقریبا 11 ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پہلے یوروفائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ترک وزارتِ دفاع نے بتایا کہ وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں اسرائیل جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں اپنی فضائی برتری برقرار رکھ سکیں