ترکیہ کا انڈونیشیا سے 10 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

 ترکیہ  10 سال میں 48  ’’کان‘‘جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا
انقرہ(آئی این پی )ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں( کان) کی برآمد کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت ترکیہ اگلے 10 سالوں میں 48 عدد Kaan جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔ترک میڈیا کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔