چین کا امریکہ سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ

 چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا:وہائٹ ہائوس
واشنگٹن(آئی این پی ) چین نے   اگلے 3 سال کے دوران امریکا سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ  کیا ہے۔وائٹ ہائو س کی جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق  گزشتہ ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا ۔ فیکٹ شیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 17 ارب ڈالر کے نئے وعدوں میں اکتوبر 2025 میں امریکا سے سویا بین خریدنے کا وعدہ شامل نہیں۔