نائب وزیراعظم سے جرمن سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی  این پی )نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائو ں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔