ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع‘ دونوں کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی