حکومتی نظام تک رسائی سے کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالی حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے،جج
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی عدالت نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج پال انگلیمئیر نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔ جج نے کہا ہے کہ حکومتی نظام تک رسائی سے کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنے والے حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای ) کی قیادت سونپی ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایسی ٹیم ہے جسے غیرضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے اختیارات حاصل ہیں۔19 امریکی ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کے اتحاد نے جمعے کو ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایلون مسک کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے پاس امریکی محکمہ خزانہ کے نظام تک رسائی کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پال اینجلمیئر نے سنیچر کے اوائل میں حکم جاری کیا۔