اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور:پشاورہائیکورٹ نے گرفتاری سے روکدیا

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید نے اعظم سواتی کی مقدمات تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کی 9 ستمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کسی بھی درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔