پاکستانی نوجوان اے آئی انقلاب کو ذمہ داری سے اپنارہے ہیں:بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو زرداری سے میٹا وفد کی ملاقات، اے آئی قانون سازی اور انسٹاگرام کے نئے فیچرز پر بریفنگ
 بچوں کے لئے انسٹاگرام پر نئی پابندیاں، نامناسب الفاظ فلٹر ہوں گے اور وقت کی حد مقررہوگی:ڈائریکٹر
اسلام آباد( آن  لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میٹا پلیٹ فارم انکارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز کی قیادت میں وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میٹا اے آئی (Meta AI) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے انسٹاگرام کے نئے ‘ٹین اکاؤنٹس  فیچر پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں پیغامات بھیجنے پر پابندیاں  ہوں گی، نامناسب الفاظ خودکار طور پر فلٹر  ہوجائیں گے، اور وقت کی حد  مقرر کی گئی ہے  ایک گھنٹے کے استعمال کے بعد ایپ بند ہونے کا پیغام ظاہر ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ *پاکستان کی نوجوان نسل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے  اور پاکستانی نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں