عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے:بلاول بھٹو

 مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں،چیئرمین پیپلزپارٹی کاایکس پربیان
 کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔سماجی رابطو ںکے نیٹ ورک ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطہ کیا گیا، انھوں نے درخواست کی کہ وفد کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ان سے درخواست کی گئی کہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا امن کا موقف پیش کروں۔ بلاول نے کہا مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا وہ مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔