حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمہ داری بلاول کو دیدی

 بلاول بھٹو  تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں 
بلاول بھٹو  خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی
 پیکا قانون کی ضرورت ہے ، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے :وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کاانٹرویو
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے بات کرنے کی  ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ ایک انٹرویو میں   وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کی ضرورت ہے ، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے ۔