اسلام آباد (آئی این پی)آزادکشمیر میں سیاسی دھند نہ چھٹ سکی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے استعفی نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی کی منگل کو دوپہر دو بجے تک کی ڈیڈلائن گزر نے کے بعد نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔