مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا کہ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے