اے ٹی پی چیلنجز کپ: پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کا فائنل میں ہار کا سامنا

اے ٹی پی چیلنجز کپ: پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کا فائنل میں ہار کا سامنا

اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ڈینس ایوسیو نے شکست دے دی۔

میچ کا نتیجہ 6-7 اور 4-6 کے سیٹ اسکور سے نکلا، جس کے ساتھ ہی اعصام الحق نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ بھی لے لی ہے۔ یہ ان کا آخری میچ تھا، اور وہ اسے یادگار بنانے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجز کپ کی میزبانی کر رہا ہے، اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔