وہاڑی، بوریوالا (خصوصی رپورٹ)زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بوریوالا میں طالبہ کیساتھپروفیسر کی ہراسگی اور ویڈیو وائرل ہونے کے واقعے پر تھانہ شیخ فاضل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پروفیسر ڈاکٹر یحییٰ خان کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر دلشاد حسین کی مدعیت میں پانچ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا واقعہ کے بعد ملزم کایونیورسٹی میں داخلہ بند تھا اور وہ صرف انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے آئے تھے۔ واقعے کے بعد پرنسپل نے استعفیٰ دیدیا، جسے وائس چانسلر نے منظور کیا اور ڈاکٹر زین العابدین کو اضافی اختیارات تفویض کیے۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ چھ ماہ سے انصاف کی تلاش میں تھی، خواتین کے خلاف ہراساں کرنے پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او نے کہا کہ خواتین کو کسی بھی جگہ ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔