کراچی یونیورسٹی: پروفیسر تشدد کیس میں مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ گرفتار

کراچی(آئی این پی ) کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ کو سچل تھانے منتقل کیا جا رہا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلیے ایسٹ پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، پولیس پارٹی نے کونین علی گوہر شاہ کو تعاقب کے بعد گرفتار کیا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کونین علی گوہر شاہ موبائل فون بند کر کے موومنٹ کر رہا تھا۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی ملزم کی عدم گرفتار پر پولیس کی سخت سرزنش کی گئی تھی جبکہ چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔سچل تھانے میں پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کونین علی گوہر شاہ سمیت دیگر افراد نامزد ہیں۔