پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

لوکل گورنمنٹ میں سب انجینئر ز کی 8 اسامیوں کیلئے 8امیدوار کامیاب 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک مختلف اسامیوں کیحتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر گوجرانوالہ کی 8 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ خواتین کوٹہ سے ایک اسامی کو اوپن میرٹ میں تبدیل کیا گیا۔ اسی محکمے میں سب انجینئر ملتان کی 7 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں بھی ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ میں منتقل کی گئی۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں جونیئر کلرک کی 40 اسامیوں کے لیے مجموعی طور پر 35 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف آنکولوجی کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پالیسی کی 2 اسامیوں کے لیے 2 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔