پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ سینئر انسپکٹر کی 15 اسامیوں کیلئے 65 امیدوار کامیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ ، بورڈ آف ریونیو، محکمہ زراعت، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت مجموعی طور پر 4 تحریری اور 6 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں سینئر انسپکٹر کی 15 اسامیوں کے لیے 65 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی محکمہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فیلڈ) کی 10 اسامیوں کے لیے 39 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر (کلائمیٹ چینج) کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو (ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) میں جونیئر سکیل سٹینوگرافر کی ایک اسامی کے لیے 20 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع سیالکوٹ میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔