پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

 لاہوربورڈ میں اسسٹنٹ کی 24 اسامیوں کیلئے 380 امیدوار کامیاب قرا ر
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 11 تحریری نتائج جبکہ دوحتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔چیف منسٹرز انسپیکشن ٹیم میں آفس اسسٹنٹ کی 24 اسامیوں کے لیے 407 امیدوار تحریری امتحان کے بعد ایم ایس آفس پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ میں موٹر وہیکلز ایگزامینر کی 4 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈیری ٹیکنالوجسٹ کی 5 اسامیوں کے لیے 27 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، پنجاب جرنلسٹس ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک اسامی کے لیے مزید 5 امیدواروں کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں اسسٹنٹ کی 24 اسامیوں کے لیے 380 امیدوار تحریری امتحان کے بعد ٹائپنگ اینڈ پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔