لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر دو ہفتوں میں سرکاری وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایک ماہ میں جواب جمع کرانی کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کر دی،درخواست گزاران کے وکیل بیرسٹر ابوزر سلمان خان نیازی نے م ئوقف اپنایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین کی اصل روح سے متصادم ہے ، بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو آئین سے متصادم قرار دے۔