لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ 2022 کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 12 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس شجاعت علی خان مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،مبشر جاوید نے 18 جولائی 2023 سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے،درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا۔