لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس محمد رضا قریشی نیجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر صوبائی حکومت و فریقین سے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، درخواستوں میں م ئوقف اپنایا گیا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے جا رہی ہے ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2017 میں ترامیم کر دی گئی ہے ،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ،یہ الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں ،حکومت کے اس ایکٹ سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔